ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی

lpg

پٹرولیم قیمتوں کا اعلان کرنے کے بعد اگلے ہی دن اوگرانے عوام پر بجلیاں گرادیں


عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی مزید 10روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔

چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،اوگرا

قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے بڑھ گئے ہیں، بڑھتی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں