چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج


انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج اے ٹی سی اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی طرف سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ 2 اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں ملاقات

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی طرف سے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر 5 مقدمات کی ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں