پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے، دیکھنا ہو گا نگران وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کرا پائیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ نگران کابینہ کیسی کابینہ چنتے ہیں جو غیر جانبدار ہو۔
انوار الحق عبوری نگران وزیراعظم ہیں، مزمل سہروردی
انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے آئے ہیں، نگران وزیراعظم سے توقعات وابستہ کرنا بری بات نہیں،انوار الحق آئینی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں تو جمہوری قدروں میں اضافہ ہوگا، نگران وزیراعظم کا آئینی کا م صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے، پی ڈی ایم سرکار کی سمجھ نہیں آتی، آج پیپلز پارٹی کہہ رہی تھی وقت کی اندر الیکشن ہونے چاہیے ، پی ٹی آئی ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لے گی، ن لیگ الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے ، الیکشن کے بارے میں مطلع ابرآلود دکھائی دے رہا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کون ہیں اور کیسے نگران وزیراعظم بنے
انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے فیصلے میں بہت سے نقائص موجود ہیں، اگر انوار الحق کاکڑ ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں تو خوش آئند ہو گا۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: