ملک بھر میں کل سے 16 اگست تک بارشوں کا امکان

آسمانی بجلی (sky lightning)

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


اتوار سے 16 تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے  32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں