مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی کرنا کراچی کے نوجوان کو مہنگا پڑگیا، بیوی بچہ لے کر واپس لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شباہت کی مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی دو سال بعد ناکام ہونے پراہلیہ جعلی کاغذات پر بچے کو لے کر وطن واپس چلی گئی، جبکہ عدالت نے فیصلہ دیا تھا بچہ ملک سے باہر نہیں جائے گا،پھر بھی لڑکی بیٹے کولے کر اپنے ملک چلی گئی ہے۔
انڈیا سے آئی انجو کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا
شباہت ننھے بیٹے سے ملنے کیلئے عدالت میں رل گیاہے، کراچی سٹی کورٹ میں انصاف کا متلاشی شباہت اصغر جس کی ناراض بیوی نے عدالتی احکامات کے برخلاف جا کر اس کو بیٹے سے دور کر دیا ہے، شباہت کے والدین بھی پوتے کے یوں چھن جانے بے حد افسردہ ہیں۔
شباہت اصغر کے وکیل لیاقت اعوان کے مطابق شباہت کی ناراض بیوی کو ہی نہیں بلکہ ان کے ضمانتی کو بھی سزا بھگتنا پڑے گی۔
خبردار! لڑکی کو 8216دل والا ایموجی بھیجنے پر اب جیل ہوسکتی ہے
شباہت اصغر نے مطالبہ کیا ہے کہ میری بچے سے ملاقات کروا دیں اور اسے کسی بھی طرح واپس لے آئیں ۔