نگران وزیراعظم کی تقرری،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا

raja riaz

نگران وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں اتفاق نہ ہوسکا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر کل دوبارہ مشاورت ہوگی،وزیراعظم اور ہمارے ناموں کی کل تعداد 6ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے میں اور وزیراعظم کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں