پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کو بچایا ، پی ڈی ایم اے


پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل اور 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ترجمان نے کہا کہ مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کی جان بچائی، ڈی جی خان میں 1923، قصور 7039، مظفرگڑھ  2124، اوکاڑہ  4259، وہاڑی 100، نارووال  523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں