چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

pti

اٹک جیل میں عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا شیرافضل مروت اور عمیرنیازی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں وکلا کے خلاف مقدمہ اٹک جیل کے ہیڈوارڈر کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نےوقت ختم ہونے کے باوجود ملاقات پر اصرارکیا، اہلکاروں وردی پھاڑی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔


متعلقہ خبریں