اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیوٹی کریم میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد

ISB AIRPORT اسلام آباد ائیر پورٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ  پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہونے والے اپر دیر کے رہائشی کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی۔

ڈی آئی خان: ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

دوسری کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان کے پیٹ سے  60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔

اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی ٹاوٴن اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 350 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ جبکہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 297 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل نیدرلینڈ سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں