2 بچوں کی پالیسی کی خلاف ورزی ،بھارت میں خاتون ٹیچر نوکری سے برطرف


بھارت میں بچوں کی تعداد سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  ضلع بِھنڈ میں تعینات خاتون ٹیچر نے نوکری حاصل کرتے وقت حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے تیسرے بچے کی معلومات چھپائی ۔

اس حوالے سے اسکول پرنسپل کا ٹیکم سنگھ کا کہنا تھا کہ 26 جنوری 2001 کے ریاستی حکومت کے سروس جنرل ایڈمنسٹریشن احکامات کے تحت ریاست کے کسی بھی سرکاری ملازم کو تیسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔

بلوچستان: محکمہ تعلیم میں پچیس اضلاع کے 283 اہلکار معطل

پرنسپل کے مطابق خاتون ٹیچر کو تیسرا بچہ پیدا کرنے اور محکمے سے جھوٹ بول کر معلومات چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔

خاتون ٹیچر کی برطرفی کے حکمنامے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ٹیچر کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے کے الزام کے تحت پولیس میں شکایت درج کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں