کینیڈا جانےکے خواہشمند افراد کیلئےاچھی خبر سامنے آئی ہے، کینیڈین حکومت امیگریشن کی تعداد کو کم نہیں کر رہی۔
کینیڈا کے نئے امیگریشن وزیر مارک ملر نے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے اور بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت امیگریشن کی تعداد کی کمی نہیں کر رہی۔
کینیڈا، گھروں میں رہ کر کام کرنے والوں کیلئے نیا ویزہ پروگرام
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امیگریشن کی تعداد کو کم کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہ اب ہے اور نہ ہی ایسا مستقبل میں ہو گا۔
مارک ملر نے کہا کہ موجودہ منصوبے کے مطابق ملک کا مقصد 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار مستقبل افراد کو ،2024 میں 4لاکھ پچاسی ہزار اور پھر 2025 میں پانچ لاکھ تک لے کر جانا ہے ۔
موجودہ نمبرز کو دیکھ کر کینیڈا ایسی صورتحال ہے نہ ہو گی کہ امیگریشن کے نمبروں کو کم کیا جائے ۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں کینڈین حکومت کی جانب سے جلد ہی نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں تھیںجس کے تحت غیر ملکی افراد کو انٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور سکونت اختیار کرنے کی اجازت ہو گی ۔
اس ویزہ کے تحت لوگ کینیڈا جانے اور وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکیں گے بشرطیکہ ان افراد کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی فرم میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے ‘ریموٹ ورک’ سسٹم کے تحت کیا جارہا ہو۔