نمل ، شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور گوگی کو لایا گیا ، علیم خان

علیم خان

فوٹو: فائل


استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ نمل اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور فرح گوگی کو لایا گیا۔

ڈاکٹروں کے  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ کیا گیا۔ پنجاب میں جان بوجھ کر کرپٹ، نالائق اور نااہل لوگوں کا انتخاب ہوا۔

  6 ماہ کیلئے 3کروڑ روپے میں ڈی سی کی سیٹ ملتی تھی، عبدالعلیم خان

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی آسائش سے گزارنا آسان اور ملکی خدمت کا راستہ مشکل ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک نیچے جارہا ہو اور ہم سب تماشہ دیکھتے رہیں۔

علیم خان نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں