رانا ثنا اللہ کا دورہ عراق، قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے عراق کے دورے کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رانا ثنا اللہ کو دورہ عراق کے دوران عراقی حکومت کی طرف سے قیمتی تحائف دیے گئے۔ ان تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔

عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو یہ تحائف عراقی ہم منصب عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیے تھے۔ یہ قیمتی تحائف اب توشہ خانہ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحائف ملک اور قوم کی امانت ہیں۔ اس لیے انہیں قومی خزانے میں جمع کرادیا ہے۔


متعلقہ خبریں