سیمنٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سیمنٹ ڈیلرز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جے ایس گلوبل کے مطابق شمالی ریجن میں سیمنٹ کے بیوپاریوں نے فی بوری 25 سے 30 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمال میں مختلف علاقوں کے تناسب سے فی بوری 1120 سے 1180 روپے میں فروخت ہو رہی جب کہ بالائی شمال میں قیمتیں نچلی حد کے قریب ہوں گی۔

جولائی میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے کے خدشات مینوفیکچرنگ سیکٹر پر بھاری پڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں