سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو وارننگ جاری کر دی


سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے والوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کی طرف سے عمرہ زائرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے سے گریز کریں کیونکہ ان مساجد میں سونے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ضیوف الرحمن (حجاج کرام اور عمرہ زائرین) سے ہمیں امید ہے کہ وہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی راہداریوں میں، نماز ادا کرنے کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے۔


متعلقہ خبریں