سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمات کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
