سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتہ ہے۔