اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مؤقف پیش کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق پھر خواب دیکھ لیا
ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست تک حکومت کے خاتمے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد 90 روز میں انتخابات کا امکان ہے۔