معروف ماڈل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں


وینزویلا سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل اور ’مس وینزویلا‘ کا ٹائٹل جیتنے والی آریانا ویرا کار حادثے میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانہ کچھ ہفتہ قبل ایک خطرناک کارحادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ماڈل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔

ماڈل کی والدہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ آریانہ 19 جولائی کو کام سے گھر لوٹ رہی تھیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب ڈرائیونگ کے دوران انہیں نیند آگئی جس کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مس وینزیلا کی صحت بہتر ہورہی تھی تاہم انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔


متعلقہ خبریں