لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سربراہ کا گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت، لون ایپلی کیشن نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
اس ضمن میں ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گروہ کا سربراہ غیر ملکی شہری ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں سینکڑوں لوگوں سے فراڈ کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا سربراہ ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آئن لائن قرضہ ایپس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 2 دفاتر سیل
واضح رہے کہ پاکستان میں آن لائن لون ایپس کے ذریعے سینکڑوں پاکستانیوں کے ساتھ کیے جانے والے فراڈ و دھوکہ دہی کے کیسز میڈیا پر تواتر کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں یہ افسوسناک واقعہ بھی سامنے آیا تھا کہ راولپنڈی کے ایک شہری نے آن لائن ایپ کے ذریعے 13 ہزار روپے قرضہ لیا تھا جو فراڈ کے ذریعے اتنا بڑھا دیا گیا کہ اس نے مجبور ہو کر خود کشی کر لی۔
پلے سٹور نےقرضہ ایپلی کیشنز کیخلاف نئی پالیسی متعارف کرادی
خود کشی کے واقعے کے بعد حکام نے واضح طور پر اس غیر قانونی کام کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں جس کے بعد ایف آئی اے نے اقدامات اٹھائے ہیں۔