توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Tosha Khana

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مؤقف اپنایا کہ سیشن کورٹ درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، حسن ایوب

خیال رہے کہ آج توشہ خانہ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری طرف آج سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی۔


متعلقہ خبریں