دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Milk

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا کرنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیری فارمرز کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

ڈیری فارمرز کو قیمت بڑھانے کی بجائے پیداوار بڑھانی ہوگی اور کسانوں کو زندہ رہنے کے لئے کوالٹی اینیمل پر کام کرنا ہوگا۔

مزید کہا کہ اعلیٰ پیداوار کے حامل جانور رکھنے ہونگے، جبکہ صارف گائے کا دودھ استعمال کریں کیونکہ وہ سستا اور اعلیٰ کوالٹی کا ہے۔


متعلقہ خبریں