چمندا واس نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر قرار دے دیا


سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر چمندا واس نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نےکولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بیٹر کھیلنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

چمندا واس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، جس طرح بابر اعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں۔

بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز نے کہا کہ بابر اعظم کے ٹیم میں ہونے سے نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملےگا۔


متعلقہ خبریں