پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا

transport

پٹرولیم مصنوعات ک قیمتوں میں کمی کے زبردست نتائج بڑی خوشخبری سنا دی گئی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد خود ساختہ اضافہ کیا ہے، اضافہ کراچی سے حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر جانے والی بسوں کے کرایوں میں کیا گیا ہے۔

شہر میں چلنے والی بسوں اور کوچز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔


متعلقہ خبریں