دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے، نواز شریف

nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نا اہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر اور استقامت سے برداشت کرلیا مگر نا انصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نا اہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp