سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 100 روپے کا خصوصی سکہ جاری کر دیا گیا۔
سی پیک کی دس سالہ سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ، سکہ اور فرسٹ ڈے کوور جاری کئے گئے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی، معاشی اور اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے کردار کو اہم قرار دیا۔