کرکٹ ورلڈ کپ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو ہو گا، ذرائع کا دعوی

pak india

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو ہو گا۔

اس حوالے سے ذرائع نےدعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے ری شیڈول معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت جارہی ہے۔

بھارتی خاتون انجو (فاطمہ ) پر قسمت مہربان ہو گئی

ذرائع کے پی سی بی کے  شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین مذاکرات جارہی ہیں جس کے بعد میچز کے ردو بدل پر فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)جے شاہ نے پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کی ہے۔

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024شیڈول فائنل کردیا

جے شاہ نے کہا کہ ممبرز ممالک کے اعتراضات کے بعد میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا وینیو احمد آباد ہی ہوگاجبکہ تاریخ تبدیل کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں