چند دن کی مہمان حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں ، ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ ماضی میں حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا ، ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔