اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

بارش اور برفباری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش شروع ہوئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعہ کی صبح موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ جس کے باعث حبس میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے مطابق 30 جولائی تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 26 جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جولائی میں 73 فیصد معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 51.5 ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں 89.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 229 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 176 فیصد، بلوچستان میں 114، پنجاب میں 40 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 35، خیبرپختونخوا میں 19 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں 11.0 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 36.3 ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔

بلوچستان میں 24.4 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 52.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سندھ میں 48.5 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 134.0 ملی میٹر بارش برسی، پنجاب میں 86.2 ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 120.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں