ٹی ٹوئنٹی، ملائشین باؤلر نے 8 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا


انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا، باؤلر نے 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کر لیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے باؤلرسیزرول عزت نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل ہونے کا امکان

ملائیشیا کے باؤلر نے چین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں چار اوورز میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، سیزرول عزت سات وکٹیں حاصل کرنے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔

ان سے قبل نائیجریا کے پی آہو نے 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، انہوں نے سیر الیون کے خلاف 2021ء میں کھیلے گئے میچ میں 3.4 اوورز میں پانچ رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں