پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ایک اور غیر ملکی خاتون خیبر پختونخوا پہنچ گئی ۔
جنوبی امریکا کے ملک چلی کی 36 سالہ نیکولی اناراگلسالوس اور چارسدہ کے اکرام اللہ کی دوستی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ہوئی تھی ، جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی ، امریکی خاتون 27 سالہ اکرام اللہ کیلئے اپنے ملک کو چھوڑ کر چارسدہ چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتارغیر ملکی دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا
خاتون نے اسلامی نام نورین رکھ لیا ، اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، نورین اسپینش زبان بولتی ہے وہ مجھے امریکا ساتھ لے جانا چاہتی ہے۔