ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد


کراچی: سندھ میں محرم الحرام کے جلوسوں میں ڈرون کیمرا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کے دوران ڈرون کیمرا استعمال کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 سے 10 محرم الحرام کو ڈرون کیمرا کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے پیش نظر ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں