خیبر پختونخوا میں بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے83گھروں کوجزوی اور12 کو مکمل نقصان پہنچا۔
ملک کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
خیبرپختونخوا میں بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں۔