ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

سونا gold

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کی کمی کے بعد 1لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1960 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔


متعلقہ خبریں