معاشی ترقی کیلئے پہلی شرط شریف اور زرداری خاندان کا اقتدار سے باہر ہونا ہے، فواد چودھری

Fawad ch

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے پہلی شرط شریف اور زرداری خاندان کا اقتدار سے باہر ہونا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے بعد ایک طرف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا دوسری طرف نوکر شاہی کیلئے مراعات اور اپنے ممبران اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاشی پالیسی ہے جو پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی صرف تب ہوئی جب شریف اور زرداری خاندان حکومت میں نہیں تھا، اب چاہے وہ مشرف صاحب کا دور ہو یا تحریک انصاف کی حکومت۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کی پہلی شرط دونوں خاندانوں کا اقتدار سے باہر ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں