گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کارونجھر کے پہاڑ نیلام کرنے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صحرائے تھر میں گرینائٹ کے قیمتی پتھروں پر مشتمل کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ 28  کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، یہ  پہاڑ جین مذہب کے قدیم مندروں کے علاوہ  آبشاروں اور خوبصورت موروں کا مسکن بھی سمجھے جاتے ہیں تاہم سندھ حکومت نے ان کی نیلامی کے لئے اشتہارات مشتہر کر دیے ہیں۔

سندھ حکومت کا بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص ارباب لطف اللہ نے نیلامی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے  صوبائی وزیر معدنیات کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں  انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ان  پہاڑوں کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں