پشاور: حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان: میران شاہ میں خود کش دھماکہ، 3 جوان شہید، 3 شہری زخمی
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے کے حوالے سے تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے، فی الحال حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔
ٹانک اور شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اس طرح کے حملے کی پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔