موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود یاماہا کمپنی نے بایئکس کی قیمتیوں میں 24 سے 29 ہزار تک اضافہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائے بی زی 24 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 500 کی ہوگئی۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار
وائے بی زی ،ڈی ایکس 26500اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار کی ہوگئی۔وائے بی آر 27500اضافے سے 4 لاکھ 19ہزار روپے میں ملے گی۔
وائے بی آر جی 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ36 ہزارتک جا پہنچی۔ وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے اور اورنج 29ہزار اضافے سے 4لاکھ 39ہزار میں دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فکس ٹیکس لگا دیا ہے، نیا ٹیکس مقامی طور پر تیار اور بیرون ملک سے درآمد ہونے والی دونوں گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے۔