دنیا کے معروف ایئرپورٹ لاؤنج ایکسیس پروگرام پرائیوریٹی پاس نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ لاؤنجز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
اس سال شمالی امریکا کے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایسکیپ لاؤنج نے “گلوبل لاؤنج آف دی ایئر” کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ فیصلہ 7 لاکھ سے زائد ممبر ریٹنگز اور جائزوں کی بنیاد پر کیا گیا۔
علاقائی لائونجز میں جاپان کے فوکوکا ایئرپورٹ کا Lounge Fukuoka، آسٹریا کے ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ویانا لائونج، جمیکا کے نارمن مینلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کلب کنگسٹن اور جنوبی افریقا کے جوہانسبرگ میں ٹیمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بڈویسٹ پریمیئر لائونج شامل ہیں۔
طاقتور ترین پاسپورٹس والے ممالک کی فہرست ، سنگاپور پہلے ، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
پرائیوریٹی پاس ایکسیلینس ایوارڈز میں لاؤنجز کو کئی معیاروں پر جانچا جاتا ہے، جن میں سہولیات کا معیار، کسٹمر سروس، کھانے پینے کی دستیابی، آرام دہ ماحول شامل ہے۔
پورٹ لینڈ ایئرپورٹ کا ایسکیپ لائونج اس لیے نمایاں رہا کیونکہ اس نے جدید ڈیزائن کو پورٹ لینڈ کی تخلیقی شناخت کے ساتھ جوڑا ہے۔ یہاں مقامی کھانے اور مشروبات، علاقائی آرٹ ورک، اور مقامی مواد سے تیار کردہ ڈیزائن شامل ہے۔
اس کے علاوہ کینساس سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MCI) کے ایسکیپ لائونج کو انتہائی قابل تعریف قرار دیا گیا۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (HKG) کا کایرہ لائونج اوراٹلی کے کیٹانیا فونٹاناروسا ایئرپورٹ کا وی آئی پی لائونج اینجلو ڈی اریگو بھی نمایاں رہے۔
بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری ، سنگارپور بازی لے گیا
یورپ میں ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ویانا لائوجن پہلے نمبر پر آیا جبکہ برطانیہ کے جرسی ایئرپورٹ کا نمبر ون لائونج قابلِ ذکر رہا۔ جبکہ برازیل کے ویراکوپس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ایڈوانٹیج وی آئی پی لائونج نمایاں قرار پایا۔
اس سال پہلی بار “One to Watch” کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی، جس کا مقصد ان لاؤنجز کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں نمایاں بہتری دکھائی۔
کولنزِن انٹرنیشنل کے سی ای او کرسٹوفر ایونز نے کہا کہ پریمیم سفری تجربات کی طلب تاریخی سطح پر ہے، اور کامیاب لاؤنجز وہ ہیں جو مقامی شناخت، معیار اور سہولت کو یکجا کرتے ہیں۔
