یوم تقدس قرآن پاک آج منایا گیا

Quran Pak

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم تقدس قرآن پاک آج منایا گیا اور سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں یوم تقدس قرآن پاک منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ این جی اوز کی جانب سے بھی پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

احتجاجی ریلیوں کے دوران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی علمائے کرام کی جانب سے قرآن پاک کے تقدس پر روشنی ڈالی ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سزائے موت کا فیصلہ ہو چکا تھا، سینئر صحافی افتخار احمد

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں ہونے نفرتی عمل کے خلاف مذمتی قرار داد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کچھ ممالک کی جانب سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً سویڈن سے واپس بلالیا گیا۔


متعلقہ خبریں