انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان قرآن پاک کی بیحرمتی پر سوئیڈن کے خلاف ڈٹ گئے اور کہا کہ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتے رہیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات کو اسلام مخلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترکی سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر مخالفت برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی آزادی اظہار نہیں بلکہ اسلام مخلاف منظم نفرت انگیز مہم ہے جس کا آغاز کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے سے ہوا تھا۔
دوسری جانب سوئیڈش پولیس نے قرآن پاک کی مخالفت میں مظاہروں کی درخواستیں مسترد کر دیں جبکہ عدالتوں نے اس فیصلے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ان مظاہروں سے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچرے سے توانائی، دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح
واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستانی حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش اور سعودی عرب نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔