لاہور: پنجاب پولیس نے 2013 سے قتل کے مفرور ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم ارشد لاہور میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث تھا جو گزشتہ 10 سال سے مختلف ممالک میں روپوش رہا۔
انٹرپول کی مدد سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پنجاب پولیس ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟
ملزم نے 2013 میں پولیس حراست میں اپنے مخالف شہاب کو قتل کیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار گلفان اللّٰہ اور افتخار احمد بھی شہید ہوئے تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباشی دی۔