قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی، شیڈول جاری


قومی کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا، باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیم دونوں اگلے سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مینز سیریز کا پہلا میچ 22 مئی جبکہ ویمنز سیریز کا پہلا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ 2023 : پاکستان کا وارم اَپ میچز کے حوالے سے مطالبہ تسلیم

انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم اپنے چار ٹی ٹوئنٹی میچز لیڈز، برمنگھم، کارڈف اور لندن میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل بھی دے دی گئی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ اگلے سال 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا باضابطہ شیڈول ای سی بی آج جاری کر دے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں