ورلڈکپ 2023 : پاکستان کا وارم اَپ میچز کے حوالے سے مطالبہ تسلیم


آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کے وارم اَپ میچز کے حوالے سے مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا سری لنکا میں ہوگا

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے یہ موقف اپنایا تھا کہ ورلڈکپ کے لئے گرین شرٹس کو وارم اَپ میچز میں کسی غیر ایشیائی ٹیم کے خلاف کھلایا جائے کیونکہ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان ایشیاکپ میں افغانستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا۔

بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو اس معاملے پر ایک تحریری جواب جمع کروایا گیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ سے شکست، ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا

منگل کو میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ پاکستان کے وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل کسی ایشیائی ٹیم کے مدمقابل نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ بھارت میں کھیلا جائے گا جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔


متعلقہ خبریں