سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
انہوں نے پارٹی کے صوبائی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری تھے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کو بھجوایا، مفتاح اسماعیل ن لیگ کی تمام کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہو گئے۔
90 فیصد پاکستانی غریب ہیں جنہیں ہم نے الگ کردیا ہے، مفتاح اسماعیل
ان کا کہنا تھا کہ صوبے اور حکومت میں ذمہ داریاں تفویض کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قائد میاں نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف برسوں تک مجھ پر مہربان رہے،میں ان کی سپورٹ پر ان کا شکرگزاررہوں گا۔