سرکاری ملازمین کو 28 جون کو بھی چھٹی دینے کا اعلان


حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو 28 جون کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ کی 5 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی جب کہ ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 3 روز کی تعطیلات ہوں گی۔

اس سے قبل ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والوں کے لیے دو جب کہ چھ دن کام کرنے والوں کے لیے تین چھٹیاں تھیں۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔


متعلقہ خبریں