لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں پی ٹی آئی رہنما اپنے دوست کے گھر پر موجود تھے جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان ہو گیا
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے تینوں رہنما 9 مئی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے۔