سمندری طوفان آج کمزور ہوکر ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہو جائے گا،محکمہ موسمیات


موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سمندری طوفان آج کمزور ہوکر ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مٹھی،ڈپلو،اسلام کوٹ اورنگرپارکر میں ہوئی ہے۔ مٹھی 102،ڈپلو 82،اسلام کوٹ 62اور نگرپارکر میں 57ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں آج رات اور کل گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کراچی اور حیدر آباد میں آج رات شدیدآ ندھی اورگرج چمک کیساتھ طوفانی بارش متوقع ہے۔ کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ،بدین ، میر پور خاص میں بھی شدید آ ندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں