13سے18جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

rain latest report

محکمہ موسمیات نے آج منگل سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 14 جون اسلام آباد، مری، راولپنڈی اور اٹک میں بارش کا امکان ہے،اسی دوران چکوال اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا ہ کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔ ممکنہ سمندری طوفان کا سامنا کرنے والے صوبہ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں 13 سے 17 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

اسی طرح 13 سے 17 جون تک میرپورخاص اور عمرکوٹ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 14 سے 16 جون تک کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

14 سے 16 جون سکھر اور لاڑکانہ کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

15 سے 18 جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور سوات میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں