غیر ملکی ملازمین رکھنے والے افراد پر ٹیکس میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر افراد پر بھی ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا کہ اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور اوسطاً ہر گھریلو ملازم کو سالانہ 6 ہزار ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 3 ہزارغیرملکی شہری امیر گھرانوں میں ملازم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ان ملازمین پر 2 لاکھ روپے کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کیلئے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیر ملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔


متعلقہ خبریں